خوردبرد کیس ، راوی کریسنٹ اسکول اور اکیڈمی کے پرنسپل کی درخواست ضمانت خارج

خوردبرد کیس ، راوی کریسنٹ اسکول اور اکیڈمی کے پرنسپل کی درخواست ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس نے میٹرک کے طالب علموں کی فیسیں خوردبرد کرنے کے کیس میں ملوث راوی کریسنٹ اسکول اور اکیڈمی کے پرنسپل ابوھزامہ کاشف کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے ایک طالب علم کے والد مظہرحسین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کررکھا ہے ، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے میٹرک کے طالب علموں سے بورڈ میٹرک کا داخلہ بھجوانے کے لیے فیس لی جو لاکھوں روپے بنتی تھی اس فیس کو بورڈ کو بھجوانے کی بجائے خود ہی رکھ لی جس سے بچوں کے داخلے نہ جا سکے۔

اور وہ امتحان میں نہ بیٹھ سکے بچوں کا سال ضائع ہونے پروالدین اور بچوں نے احتجاج کیا جس پر تھانہ شاہدرہ پولیس نے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرکھا ہے، ملزم نے سیشن عدالت سے ضمانت کے لئے رجوع کیا جو عدالت نے ضمانت خارج کردی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -