گلبرگ مین بلیوارڈ پر مین ہولوں کے ڈھکن غائب ،انتظامیہ نے چپ سادھ لی

گلبرگ مین بلیوارڈ پر مین ہولوں کے ڈھکن غائب ،انتظامیہ نے چپ سادھ لی

  

لا ہور (اپنے خبر نگار سے) گلبرگ مین بلیوارڈ پر کھلے مین ہول شہریوں کے لئے خطرہ بن گئے، یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال کے مرکزی گیٹ،سینٹر پوائنٹ اور لبرٹی گول چکر کے ا طراف میں بھی مین ہولز کے ڈھکن غائب ہوگئے۔تفصیلا ت کے مطا بق شہرلاہور کے باسیوں کیلئے نئے خطرات کی فہرست میں اب کھلے مین ہولزبھی شامل ہوگئے ہیں۔ پوش علاقوں کی مین شاہراہوں کی سروس لین پر لگے مین ہولز کے ڈھکن کئی ہفتوں سے غائب ہیں لیکن انتظامیہ نے بدستور آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ گلبرگ مین بلیوارڈ پر واقع یونائٹیڈ کرسچن ہسپتال کے مرکزی گیٹ کے باہر جبکہ سینٹر پوائنٹ کی جانب والی سڑک کی سروس لین پر بھی مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں جبکہ لبرٹی گول چکر کیاطراف بھی سروس لین پر مین ہولز غائب ہیں جو کہ عام شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے۔

ہیں۔گزشتہ روز شہر میں ہونیوالی بارش کے باعث سروس لین پانی سے بھر گئیں اور شہریوں کو بارہ فٹ مین ہولز سے بچنا مشکل ہوگیا، انتظامیہ نے کمال عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک وارننگ کے پول اکھاڑ کر مین ہولز میں رکھ دیئے تاکہ یہاں سے گزرنے والے شہری حادثے سے بچنے کیلئے احتیاط سے گزریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -