ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی کیلئے واک کا اہتمام

ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی کیلئے واک کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر ) سروسز ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پیر امیڈیکل سٹاف کی جانب سے ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق سروسز ہسپتال سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی تک ہونے والی آگاہی واک میں ڈاکٹر عرفان شاہ، ڈاکٹر اسد ملک، ڈاکٹر اجمل، ڈاکٹر فیصل نواز اور ڈاکٹر بشریٰ رحمانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور ا س کی بڑی وجہ استعمال شدہ سرنجیں اور گندا پانی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس کے مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ بر وقت تشخیص اور علاج کو مکمل کرنا ضروری ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ آگاہی واک کا مقصد معاشرے میں اس بڑھتے ہوئے مرض کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔