پروفیسر ناصر جمیل نے سیکنڈری بورڈکے کنٹرولر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پروفیسر ناصر جمیل نے سیکنڈری بورڈکے کنٹرولر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

  

لاہور( خبرنگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر پروفیسر ناصر جمیل نے سیکنڈری بورڈ لاہور کے بطور کنٹرولر کے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ اپنی نئی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی ہیں۔ ان کی تعیناتی پر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے صدر محمد رشید بھٹی، متحدہ محاذ اساتذہ کے چیئرمین چودھری تاج حیدر اور پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی، رانا انوار، طارق زیدی، میاں ارشد، مرزا طارق، رانا خالد، حاجی یعقوب، امتیاز شاہین، شیخ مقبول ، عبدالجبار، شبیر منڈیال، مفتی سید ضمیر حسین، عبدالشکور، محمد صفدر ، محمد رمضان جانی، حانی شبیر شہزاد، عبدالشکور ہاشمی،محمد افضل گجر، قاری محمود راشد سمیت دیگر عہدیداران نے کہا ہے ہم وزیر اعلی پنجاب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پروفیسر محمد ناصر جمیل کو جوکہ ایک ایماندار ، محنتی اور قابل پروفیسر ہیں کو کنٹرولر لاہور بورڈ تعینات کیا۔پنجاب ٹیچرز یونین کے اساتذہ راہنماؤں نے پروفیسر ناصر جمیل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں پروفیسر ناصر جمیل اپنی انتظامی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے امتحانی معاملات کو بہتر انداز میں چلائیں گے۔امتحانی عملہ کے معاوضہ اور دیگر معاملات بھی بہتر ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -