رتیک روشن کے کام سے نیا جذبہ اور حوصلہ ملا ہے، یمی گوتم

رتیک روشن کے کام سے نیا جذبہ اور حوصلہ ملا ہے، یمی گوتم
رتیک روشن کے کام سے نیا جذبہ اور حوصلہ ملا ہے، یمی گوتم

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ یمی گوتم نے کہا ہے کہ رتیک روشن کے کام سے نیا جذبہ اور حوصلہ ملا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمی گوتم ان دنوں سنجے گپتا کی ہدایت میں بن رہی فلم ’’قابل ‘‘میں رتیک روشن کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔یہ فلم راکیش روشن بنا رہے ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ رتیک روشن اپنے کام کے معاملے میں بہت سنجیدہ رہتے ہیں اورانہیں ان سے کافی حوصلہ ہے۔اداکارہ نے رتیک روشن سپر سٹار بنے کی وجہ ان کی تمام تر توجہ اپنے کام پر رہتی ہے اور وہ کبھی سہل پسندی سے کام نہیں لیتے اور ہمیشہ خود کو بہتر سے بہتر بنانے میں کوشاں رہتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم قابل آئندہ سال 26 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

مزید :

کلچر -