پی ٹی وی لاہور سینٹر یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات کا اہتما م

پی ٹی وی لاہور سینٹر یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات کا اہتما م

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلیویژن لاہور سینٹر نے جنرل منیجر بشارت خان کی زیر نگرانی 14 اگست2016 کویوم آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات کا اہتما م کیا ہے ۔براہ راست نشریات کے پروڈیوسرقیصر شریف ہوں گے۔ میگا کوئز شو کا فائینل اسلام آباد سینٹر میں ہوگا جس میں تمام مراکز سے چنے گئے شرکأکے درمیان مقابلہ ہوگا ،لاہور سینٹر میں میگا کوئز کے پروڈیوسر صفدر سحر ہوں گے۔"یوتھ میوزک شو" لاہورسینٹرکے پروڈیوسر محسن جعفر پیش کریں گے۔یوم آزادی سے متعلقہ تقاریر پر مشتمل پروگرام " سپیک پاکستان" پروڈیوسر اظہر فرید جبکہ پروگرام "مورال"کے لئے پروڈیوسر وقاربٹ اور پروڈیوسر زاہدیوم آزادی کے موقع پر خصوصی پیغامات پیش کریں گے ۔یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نغموں کا پروگرام "سلام پاکستان" پروڈیوسر زونیرہ طارق پیش کریں گی ۔"وطن کے نام مختصر پیغام" پروڈیوسر مبین ارشد،اسداللہ اور مسعود خالد پیش کریں گے ۔ پروڈیوسر الیاس چوہدری بھی اپنے پروگرام "جی آیاں نوں " میں ملّی نغمے پیش کرکے آزادی کی تقریبات میں شامل ہورہے ہیں ۔

مزید :

کلچر -