سی کے او ایونٹ آرکیٹکچر کا ’’آزادی روک‘‘کے نام سے تقریب کے انعقاد کا اعلان

سی کے او ایونٹ آرکیٹکچر کا ’’آزادی روک‘‘کے نام سے تقریب کے انعقاد کا اعلان

  

لاہور( فلم رپورٹر)کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کرنے والے سی کے او ایونٹ آرکیٹکچر نے جشن آزادی کے موقع پر ’’آزادی روک‘‘کے نام سے اپنی دوسری تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔جس میں ملک کے معروف میوزیکل بینڈز جشن آزادی پر شہریوں کا جوش ودبالا کریں گے، تقریب کے انعقاد کا مقصد کراچی کے شہریوں کے لیے آزادی کے دن کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے ۔جشن آزادی کی تقریب کاانعقاد کراچی ایٹ فوڈفیسٹیول کے ساتھ ہی فیریئر ہال میں کیا گیا ہے۔اس موقع پر CKOکی ڈائریکٹر سارا چھاپڑاکا کہنا تھا کہ اس دن کی مناسبت سے تقریب کے انعقاد کامقصد شہریوں میں اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ جشن آزادی پر ہم ایک اور یادگار تقریب کی بنیاد رکھ رہے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ شہر یوں کی جانب سے بھرپور شرکت کی صورت میں مثبت رد عمل سامنے آئے گا۔ تقریب کے لیے جگہ کے حصول کے لیے فیصل بینک کی جانب سے تعاون کیا گیا ہے، چودہ اگست کی رات تقریب کاآغاز اِڈولجی روڈ پر سیکڑوں افراد کی مارچ سے ہوگا جبکہ اختتام قومی ترانہ پر ہوگا۔ جشن آزادی کی تقریب میں 6مختلف بینڈز پرفارم کریں گے جبکہ میگا پرفارم معروف گلوکار عاطف اسلم اپنے بینڈ کے ہمراہ کریں گے، اس موقع پر تقریب کے شرکاء نہ صرف پرفارمنس سے محظوظ ہوسکیں گے اس کے ساتھ ساتھ کھانے اور فائر ورکس کا حسین نظارہ بھی کرسکیں گے۔

مزید :

کلچر -