رنبیر کپور اپنے دادا راج کپور پر بننے والی فلم میں مرکزی کردارادا کریں گے

رنبیر کپور اپنے دادا راج کپور پر بننے والی فلم میں مرکزی کردارادا کریں گے

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکاررنبیر کپور اپنے دادا راج کپورکی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کپور نے فلم نگری پر کئی دہائیاں راج کیا اور بے شمار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔انہوں نے فلموں میں کئی لیجنڈری اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے جس میں ان کی جوڑی نرگس کے ساتھ ہی شہرت حاصل کر سکی ہے۔رنبیر کپور اپنے دادا راج کپور کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے جس کے لیے رواں سال ہی شوٹنگ شروع کی جائے گی جب کہ اداکار رشی کپور اور رندھیر کپور نے فلم میں مرکزی کردار کے لیے رنبیر کپور کے حوالے سے آمادگی کا اظہار کر دیا ہے جس کے بعد فلم کو آر کے فلمز کے بینر تلے بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔

مزید :

کلچر -