سلیم ساجن کی اسٹیج ڈرامہ ’’ سوہنی چن ورگی ‘‘ میں شاندار مزاحیہ پرفارمنس

سلیم ساجن کی اسٹیج ڈرامہ ’’ سوہنی چن ورگی ‘‘ میں شاندار مزاحیہ پرفارمنس

  

لاہور ( این این آئی) اداکار سلیم ساجن نے الحمراء کلچرل کمپلیکس ہال ll میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ سوہنی چن ورگی ‘‘ میں شاندار مزاحیہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، سینئر اداکار ظفر ارشاد ، شہزاد شوکی اور شبانہ بھٹی نے شاباش دی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکار ساجن عباس کے شاگرد سلیم ساجن جو 12سال سے اسٹیج ڈراموں میں اپنے استاد کا نام روشن کر رہے ہیں نے گزشتہ روز الحمراء کلچرل کمپلیکس ہال llمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ سوہنی چن ورگی ‘‘ میں اپنی شاندار مزاحیہ پرفارمنس سے ڈرامہ بینوں سے بھرپور داد حاصل کی ۔ جس پر بیک اسٹیج پر موجود سینئر اداکاروں نے بھی ان کو شاباش دی ۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ظفر ارشاد ، ثمرین ، کرن نور ، عروج ، نادرا انور ، شہزاد شوکی ، ذوالفقار طوطی ، محبوب مستانہ اور شبانہ بھٹی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر سحر عباس اور پروڈیوسر بھٹی برادران ہیں ۔

مزید :

کلچر -