فلموں میں جاندار سکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی،بینا چوہدری

فلموں میں جاندار سکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی،بینا چوہدری
فلموں میں جاندار سکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی،بینا چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل بینا چوہدری نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی کو یکسر نظر انداز کرنے کی بجائے اس وقت کی کامیابیوں کو نئی جدت کے ساتھ پیش کرنا چاہئے ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار سکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی۔ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پذیرائی ملے گی، اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی اور ایسی فلمیں بنانا ہونگیں جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا، اگر ہم اپنی ثقافت کو لیکر چلیں گے تو لوگ ضرور فلمیں دیکھنے سینماؤں کا رخ کریں گے۔

مزید :

کلچر -