کامیڈی شومیں پرفارم کرنے کیلئے بھارت میں ہوں،ظفری خان

کامیڈی شومیں پرفارم کرنے کیلئے بھارت میں ہوں،ظفری خان
کامیڈی شومیں پرفارم کرنے کیلئے بھارت میں ہوں،ظفری خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف کامیڈین ظفری خان نے بھارت سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سال مسلسل سفر میں ہوں امریکہ اور آسٹریلیا کے کامیاب دورہ کے بعد کامیڈی شو میں پرفارم کرنے کے لئے انڈیا آیاہوں۔میرے پہلے آن ائیر ہونے والے شو کو زبردست پذیرائی ملی ہے۔ یہاں پر فلم میں اداکاری کی بھی پیشکش ہے میں بھارت میں ایک ماہ سے زائد قیام کرنے کے بعد وطن واپس آؤں گا مجھے افسوس ہے کہ میں اس برس عید وطن سے دوردیار غیر میں منائی ہے۔ظفری خان نے کہاہے کہ نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے ، دور حاضر کا موجودہ تھیٹر بگاڑ کا شکار ہو چکا ہے ،نان پروفیشنل لوگوں نے تھیٹر کی بربادی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے فنکار انتہائی باصلاحیت اور اپنے کام سے عشق کرنے والے لوگ تھے مگر نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے ۔ انہوں کہ فنکاروں کو بڑھاپے میں جوانی کی نسبت زیادہ توجہ اور احترام کی ضرورت ہوتی ہے مگر افسوس کہ سینئرز کو ہر طرف سے نظر انداز کیا جا تا ہے ۔ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ایسے اقدامات کئے جائیں کہ ان کو پڑھاپے میں کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے ۔

مزید :

کلچر -