فلم’’تین بہادر‘‘کا سیکوئل ’’ بنانے کی تیاریاں

فلم’’تین بہادر‘‘کا سیکوئل ’’ بنانے کی تیاریاں

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی پہلی اور کامیاب اینی میٹڈ فیچر فلم’’تین بہادر‘‘کا سیکوئل ’’تین بہادر پارٹ ٹو‘‘کے نام سے بنایا جائے گا۔وادی اینی میشنز کے اعلان کے مطابق ’’تین بہادر‘‘کا سیکوئل بنانے کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے لئے پہلے کی طرح کریکٹر سعدی کی آواز زوہیب خان،کامل کی آواز ہنزلہ شاہد ، دینو کی آواز بہروز سبزواری،پتیلی کی آواز باسم شازلی بنیں گے جبکہ حامد صدیقی اور چٹپاایک بار پھر گٹکا اور شکرہ کو آواز دیں گے۔ ’’تین بہادر پارٹ ٹو‘‘میں اس بار اداکار اور موسیقار احمد علی بٹ کو بطور گولا اور علی گل پیر کو بطور تیلی جبکہ ثروت گیلانی سعدی کی ماں کی شکل میں نظر آئیں گی۔وادی اینی میشنز کے مطابق اداکر سلمان شاہد اس اینی میٹڈ فلم میں بابا بالم ،عریشہ بطور آمنہ،مصطفے چنگیزی بطورٹونی اور زیبا شہناز بطور پیرٹ کام کریں گی۔اس فلمکے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے نے کہا کہ تین بہادر ہمارے لئے اہم منصوبہ ہے جو کہ ہمارا سرمایہ افتخار بھی ہے،میں چاہتی ہوں کہ کردار سعدی،کامل اورآمنہ اس ملک کے ہر بچے کے لئے بہادری اور بے خوفی کی علامت بن جائیں۔

انھوں نے بتایا کہ’’تین بہادر پارٹ ٹو‘‘کو دسمبر 2016 میں ریلیز کیا جائے گا۔یاد رہے کہ’’تین بہادر‘‘نے ملک میں ساڑھے چھے کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

مزید :

کلچر -