جیکولین فرنینڈس ریالٹی شو’’جھلک دکھلاجا‘‘کے سیزن 9 کی جج بنیں گی

جیکولین فرنینڈس ریالٹی شو’’جھلک دکھلاجا‘‘کے سیزن 9 کی جج بنیں گی
جیکولین فرنینڈس ریالٹی شو’’جھلک دکھلاجا‘‘کے سیزن 9 کی جج بنیں گی

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار جیکولین فرنینڈس ڈانس ریالٹی شو ’’جھلک دکھلاجا‘‘سیزن 9 میں جج کے فرائض سر انجام دیں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین اس شو میں فلم ساز کرن جوہر اور کوریوگرافر کرن ہیگڑے کے ساتھ جج کے فرائض سر انجام دیں گی۔اداکارہ نے کہامیرے لئے یہ ایک نیا اور الگ تجربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ بہترین معاون جج ہیں اور یہ کافی دلچسپ رہے گا۔واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس کی نئی فلم ڈیشوم (آج) جمعہ کوریلیز ہوگی۔

مزید :

کلچر -