منفرد پرفارمنس کی وجہ سے موجودہ مقام حاصل کیا ،رائمہ خان
لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج پرفارمررائمہ خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی شہرت کیلئے فحاشی اور سفارش کا سہارا نہیں لیا‘منفرد ڈانس کی وجہ سے آج سٹیج اداکاراؤں میں سب سے نمایاں ہوں۔رائمہ خان نے کہاکہ بہت سی ایسی اداکارائیں ہیں جو سالوں مہینوں بلکہ دنوں میں کروڑ پتی بننے کیلئے فحاشی اور سفارش کا سہارا لیتی ہیں لیکن ان کی یہ شہرت عارضی ہوتی ہے اور شائقین کی نظروں میں بھی ان کی قدر نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ میں نے جب سے شوبز میں آئی ہوں کبھی بھی فحاشی اور سفارش کا سہارا نہیں لیا بلکہ اپنے منفرد پرفارمنس کی وجہ سے آج یہ مقام حاصل کیا ہے ۔