اداکارہ نرگس پہلی مرتبہ فلم میں آئٹم سونگ کرتی نظر آئیں گی
لاہور ( این این آئی) اداکارہ نرگس پہلی مرتبہ فلم میں آئٹم سونگ کرتی نظر آئیں گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس نے شوبز میں دوبارہ واپسی کے بعد خود کو صرف اسٹیج ڈراموں تک ہی محدور کر رکھا ہے تاہم اب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اب وہ ہدایتکار وسیم حسن کی نئی فلم ’’ عالم ‘‘ میں آئٹم سونگ کریں گی ۔ یہ نرگس کے فلمی کیریئر کا پہلا آئٹم سونگ ہو گا ۔