’’اسپیشل پروٹیکشن یونٹ فار چائنیز ‘‘فورس تشکیل دے دی گئی

’’اسپیشل پروٹیکشن یونٹ فار چائنیز ‘‘فورس تشکیل دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے کر ائم رپو رٹر سے)پنجا ب حکومت نے چینی با شندوں کی سیکورٹی کیلئے جدید اسلحہ سے لیس 5ہزا ر جوان تعینا ت کر ر کھے ہیں سیکورٹی کے حوالے سے یہ ایک نئی فورس عمل میں لا ئی گئی ہے جنہیں اب چینی باشندوں کی سیکورٹی کے علاوہ اہم شخصیا ت کے ساتھ بھی تعینا ت کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ان اہلکا رو ں کو جد ید ٹر ینگ بھی دی گئی ہے ، ان کو بہتر اور معیاری کا رگردگی کے پیش نظر اس فورس کی تعدا د بڑھا نے کے علاوہ اس طرز کی پنجا ب میں مزید فورسز بھی متعارف کروا نے کے لئے اجلا س کئے جا ر ہے ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطا بق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں رہائش پذیر چینی باشندوں کی تعداد کے حوالے سے جامع سروے کر کے ان کی بلا تفریق حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سخت احکامات جاری کر دیے وہاں ریٹائرڈ فوجی افسران پر مشتمل ’’اسپیشل پروٹیکشن یونٹ فار چائنیز‘‘ کے نام سے فورس کی تشکیل کا آغاز بھی کیا گیا۔وفاقی حکومت کی ہدایات پر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں رہائش پذیر چینی باشندوں کو بلا تفریق سکیورٹی کی فراہمی شروع کر دی ہے۔واضح ر ہے چین کے ہرباشندے چاہے وہ پاکستان میں کسی بھی شعبے سے وابستہ ہے اسکی رہائشگاہ کے باہر ایک اہلکار کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاہم اگر کسی بھی چینی باشندے کی طرف سے رابطہ کرکے زیادہ سکیورٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے تو اسے بھی ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں ’’سپیشل پروٹیکشن یونٹ فار چائینز‘‘ کے نام سے فورس جس میں فوج کے ریٹائرڈ جے سی او ’کیپٹن‘ میجر اور کرنل رینک کے متعددافسران کو شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اس فورس کی مکمل تشکیل تک 4 ہزار جوان عارضی طور پر پولیس سے لئے گئے ہیں جنہیں 40 سال سے کم عمر میں کسی بھی وجہ سے فوج چھو ڑنے والے افسران سے تبدیل کر دیا جائیگا، یہ فورس مکمل طور پر چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر مامور ہو گی جو براہ راست ایڈیشنل آئی جی اورآئی جی پنجاب کو جوابدہ ہو گی۔واضح ر ہے چند روز قبل پروٹیکشن فورس کے انچا ر ج ڈی آئی جی ایس پی یوآغا یوسف نے آئی جی پنجا ب کو پر یفنگ د یتے ہو ئے بتایا کہ سنگل کیبن114گاڑیوں، 28موٹر سائیکلیں، 420جیکٹس اور 420ہیلمنٹ، 60واچ ٹاورز، 26پک اپ، 345سٹیل بنکرز، 400سٹیل پینلز کے علاوہ جدید ترین ہتھیار جس میں LMG، G3، SMG، بریٹا پسٹل سمیت دیگر ہتھیاروں کی خریداری مکمل کر لی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -