جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے :امریکہ

جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے :امریکہ

  

اسلام آباد( اے این این ) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع پاکستان کااندرونی معاملہ ہے ، واشنگٹن اس میں کچھ نہیں کرسکتا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیارہیں ،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن صرف مذاکرات سے ہی آسکتا ہے جبکہ طالبان کو تشدد کا راستہ چھوڑنا ہوگا ۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں امریکہ کچھ نہیں کرسکتا اور میرے خیال میں ایسا کوئی معاملہ نہیں کہ جس کی وجہ سے 2018ء کے انتخابات ملتوی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے اور ہم جانتے ہیں کہ افغانستان میں امن صرف مذاکرات ہی آسکتا ہے ، امریکہ کے پاس سادہ سا روڈ میپ ہے کہ طالبان کو تشدد کا راستہ چھوڑنا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر مینجمنٹ نہایت اہم معاملہ ہے لیکن حال ہی میں پیدا ہونیوالی صورتحال پر پاکستان نے نہایت سمجھداری سے قابو پایا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

مزید :

علاقائی -