تر پردیش میں دکاندار نے 15 روپے کی خاطر دلت جوڑے کو قتل کر دیا

تر پردیش میں دکاندار نے 15 روپے کی خاطر دلت جوڑے کو قتل کر دیا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک انتہائی اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک دکاندار نے صرف 15 روپے ادھار کے معاملے پر کلہاڑیوں کے وار کرکے نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلت جوڑے پر دکاندار کے 15 روپے واجب الادا تھے۔ مقتولوں نے دکاندار سے بسکٹ کے پیکٹ کا ادھار کیا تھا۔ دونوں میاں بیوی صبح سویرے اپنے کام پر جا رہے تھے کہ ان کا سامنا مشرا نامی دکاندار سے ہو گیا جس نے ان سے اپنے پیسوں کی واپسی کی ڈیمانڈ شروع کر دی۔ مقتول میاں بیوی نے دکاندار سے کچھ وقت دینے کی التجا کی تو اسے غصہ ا? گیا اور اس نے کلہاڑی اٹھا کر ان پر وار کرنا شروع کر دیا۔ پولیس نے دلت جوڑے کو قتل کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا ہے

مزید :

علاقائی -