بھارت چناب پر ڈیمز کی تعمیر کیلئے اقوام متحدہ سے سرٹیفکیٹ لینے میں کامیاب

بھارت چناب پر ڈیمز کی تعمیر کیلئے اقوام متحدہ سے سرٹیفکیٹ لینے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( صباح نیوز)بھارت نے دریائے چناب پر 3ڈیموں کی تعمیر کیلئے اقوام متحدہ سے سرٹیفکیٹس حاصل کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان چاہے کچھ بھی کرلے بھارت آبی جارحیت سے باز نہیں آتا لیکن اس بار تو پاکستان کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی اور بھارت نے دریائے چناب پر 3ڈیموں کی تعمیر کیلئے اقوام متحدہ سے کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹس حاصل کر لئے۔ایسا کیسے ہوگیا؟ کس نے اجازت دی؟ کیا انڈس واٹر کمیشن اور وزارت پانی و بجلی کے حکام بے خبر تھے یا پھر دال میں کچھ کالاہے۔ میڈیا پر جاری ہونیوالی دستاویزات کے مطابق اقوام متحدہ نے دریائے چناب پر ریٹل او رکرتھائی ڈیموں کی تعمیر کیلئے بھارت کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیے۔اب بھارت ڈیموں کی تعمیر سے دریائے چناب کا 2کروڑ کیوبک فٹ پانی روک سکے گا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستان کی اجازت کے بغیر سرٹیفکیٹس جاری نہیں ہو سکتے کیونکہ کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹ متاثرہ فریق کی رضا مندی سے ہی جاری کئے جاسکتے ہیں اور پاکستان دریائے چناب پر بھارتی آبی جارحیت کا متاثرہ فریق ہے۔سندھ طاس معاہدے کے مطابق بھارت دریائے چناب کا پانی نہیں روک سکتا لیکن اب سرٹیفکیٹس کے اجراکے بعد بھارت کو جارحیت کی شہ مل گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت کو سرٹیفکیٹس ملنے کے بعد ڈیموں کی تعمیر پر پاکستان کے اعتراضات کمزور پڑ سکتے ہیں

مزید :

علاقائی -