وسیم اختر نے بہت انکشافات کئے بہت سارے لوگوں کو گرفتار کرینگے،راؤا نوار

وسیم اختر نے بہت انکشافات کئے بہت سارے لوگوں کو گرفتار کرینگے،راؤا نوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایس پی ملیر راو انوار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے تفتیش کے دوران بہت انکشافا ت کئے۔ مزید تفتیش کر رہے ہیں اس لئے سب کچھ نہیں بتا سکتے۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے راو انوار کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کی بڑی جے آئی ٹی بنانے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ بہت ساری باتوں کا پتہ ہے سب کو سامنے لائینگے۔ وسیم اختر نے سب کچھ بتایا بہت سارے لوگوں کو گرفتار کرینگے۔ وسیم اختر نے منی لانڈرنگ سے لے کر کرااچی میں قتل عام سے متعلق سب کچھ بتایا ہے۔ایسے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں کہ کوئی نہیں بچ سکے گا۔ اگر ہم غلط ہوں تو ہماری گردن کاٹ دیں ورنہ ان کو سزا دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ کتاب کھل چکی ہے۔بڑی جے آئی ٹی بننے کے بعد بہت سے باتیں سامنے آئینگی۔پروگرام میں اایم کیو ایم کے عامر لیاقت نے کہا کہ 12مئی کے واقعہ کے بارے میں گورنر عشرت العباد سے بھی پوچھا جائے وہ اس وقت گورنر تھے اور اب بھی گورنر ہیں۔عامر لیاقت نے پروگرام میں ایس ایس پی راو انوار اور سابق وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر کے بارے میں نازیبا الفاظ بھی کہے۔ ان الفاظ پر پیپلز پارٹی کی سسی پلیجو نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارہ مئی کے واقعہ میں ایم کیو ایم ملوث تھی۔ اس کے غنڈوں نے ہمارے پرامن کارکنوں پر گولیاں برسائیں۔ اے این پی کے شاہی سید کا کہنا تھا کہ جو بھی ہو اس کو سزا ضرور ملنی چاہئے

مزید :

علاقائی -