قومی کرکٹ ٹیم میں 10سال میں17اوپننگ جوڑیاں ناکام

قومی کرکٹ ٹیم میں 10سال میں17اوپننگ جوڑیاں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی سب سے بڑی خامی اوپننگ بلے بازی ہے ۔ آپ مانیں نہ مانیں پچھلے دس سالوں میں پاکستان نے سترہ جوڑیاں آزمائیں ، ایک بھی کامیاب نہ ہوسکی ،بہتر رینکنگ کے باوجود ایشیا سے باہر صرف دو سیریز گرین شرٹس کے نام ہوئیں ۔ بلے بازی قومی ٹیم کی سب سے بڑی خامی مانی جاتی ہے مگر تاریخ کے ورق پلٹیں تو یہ مرض بہت پرانا لگتا ہے ۔بیس سے زائد ٹیسٹ میچز کھیلنے والے اوپنرز میں اب تک محض چار بلے باز چالیس سے زائد کی اوسط سے رنزبنا سکے ۔سب سے کامیاب سعید انور جب کہ دیگر تین میں شعیب محمد ، حنیف محمد اور محمد حفیظ شامل ہیں ۔ دو ہزار چھے سے اب تک پاکستان نے سترہ سلامی جوڑیوں کو آزمایا ۔کمال یہ ہے کہ ایک بھی کامیاب جوڑی قرار نہیں پائی ۔ آخری مرتبہ سعید انور اور عامر سہیل کی جوڑی حریف ٹیموں کے لیے پریشانی کا سبب رہی ۔سلیکشن میں عدم تسلسل نے اس مرض کو ہرا رکھا اور مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ۔ اب ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان تیسرے نمبر پر ضرور ہے مگر ایشیا سے باہر ٹیم پاکستان نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے خلاف ہی محض دو سیریز جیت سکی ہے ۔