پاکستان اور ووسٹرشائر کے مابین 2روزہ میچ آج شروع ہو گا

پاکستان اور ووسٹرشائر کے مابین 2روزہ میچ آج شروع ہو گا

  

مانچسٹر(آئی این پی)پاکستان اور ووسٹرشائر کے مابین 2روزہ ٹور میچ (آج)جمعہ سے شروع ہو گا،پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے منتخب ٹیم کو میدان میں اتارے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی کاؤنٹی کر کٹ ٹیم ووسٹر شائر کے مابین 2روزہ پریکٹس میچ (آج)جمعہ سے شروع ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے منتخب ٹیم کو میدان میں اتارے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ 3اگست سے برمنگھم میں شروع ہو گا،جبکہ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 11اگست سے اوول کر کٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -