کوشل کی سنچری ، کینگروز کے فتح کی جانب بڑھتے قدم رک گئے

کوشل کی سنچری ، کینگروز کے فتح کی جانب بڑھتے قدم رک گئے

  

پالے کیلی(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف پالی کیلی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹیم نے شاندار فائٹ بیک کر کے آسٹریلیا کے فتح کی جاب بڑھتے قدم روک دیئے۔ ان قدموں کو روکنے میں بلے با زکوشل مینڈس (169) نے مرکزی کردار ادا کیا۔ وہ اب بھی وکٹ پر موجود ہیں۔ تیسرے دن کا کھیل جب خراب روشنی کی وجہ سے ختم کیا گیا تو سری لنکا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 292رنز بنا لئے تھے۔مینڈس کا ساتھ چندی مل اور ڈی سلوا نے بھی دیا انہوں نے بالترتیب 42اور36رنز بنائے۔اس وقت وکیٹ کیپر پریرا منڈس کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ سری لنکا کو اب آسٹریلیا پر 196رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔سری لنکا نے پہلی اننگ میں 117جبکہ آسٹریلیا نے 203رنز بنائے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -