راجرز کپ،نوویک اور ملوس را نک کی تیسرے راؤنڈ میں چھلانگ

راجرز کپ،نوویک اور ملوس را نک کی تیسرے راؤنڈ میں چھلانگ

  

مونٹریال(اے پی پی) سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، ملوس رانک، گیل مونفس اور برنرڈ ٹامک نے راجرز کپ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوویک جوکووچ نے لکسمبرگ کے جائلز مولر کو سخت مقابلے کے بعد 7-5 اور 7-6 سے شکست دی۔ فورتھ سیڈڈ کینیڈا کے ملوس رانک نے تائیوان کے لو ین کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-3 رہا۔ فرانس کے گیل مونفس نے کینیڈا کے ویسل پوسپل کو 7-6 اور 6-0 سے زیر کیا۔ آسٹریلیا کے برنرڈ ٹامک نے کینیڈا کے سٹیون ڈائز کو 6-3 اور 7-6 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن، جاپان کے کائی نیشیکوری، جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن، امریکا کے جیک سوک، کروشیا کے ایوو کرلووچ اور بلغاریہ کے گرگور دیمتروف نے ابھی اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -