پی ایچ ایف کیمپ ، 8گول کیپرز کے ناموں کا اعلا ن
لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گول کیپنگ کیمپ میں شرکت کرنے والے 8گول کیپرز کے ناموں کا اعلا ن کردیا ہے جن میں عدیل راؤ(گوجرہ)،وسیم خان ،محمد اعمال خان ( بنوں)،ایم اویس رشید (لاہور ) ،کامران علی (بنر) ،وقار (لاہور ) ،محمد شہاب الدین (کراچی ) اکمل حسین (شیخوپورہ شامل ہیں ۔پی ایچ ایف کے ترجمان اعجاز احمد کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گول کیپنگ کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے گول کیپرز کے کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ گول کیپرز کا کیمپ یکم اگست سے 11اگست تک مولانا عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا ۔قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور گول کیپرز احمد عالم کو کیمپ کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے ۔