بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کا علیم ڈار کے بیٹے کیلئے خصوصی پیغام

بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کا علیم ڈار کے بیٹے کیلئے خصوصی پیغام

  

برج ٹاؤن(آئی این پی)بھارت کے کپتان اور مائیہ ناز بلیباز ویرات کوہلی نے امپائر علیم ڈار کے بیٹے کواپنا دستخط شدہ بیٹ دینے کاوعدہ کیا اورانہیں سخت محنت کرنے کی تلقین بھی کی ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے جہاں علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں ویسٹ انڈین ائیرپورٹ پرریکارڈ کی گئی انتیس سیکنڈزکی اس کلپ میں جو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے علیم ڈار کے بیٹے حسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا محنت کرنیکی تلقین کی ،انہوں نے یہ بھی کہا جب آپ اپنے والد کے ہمراہ کسی ٹور پرآئیں تو ملاقات کریں انہوں نے اپنا دستخط شدہ بیٹ بھی علیم ڈار کے بیٹے کو گفٹ کرنے کاوعدہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -