سٹیووا کی کھلاڑیوں سے اپنے ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کی اپیل

سٹیووا کی کھلاڑیوں سے اپنے ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کی اپیل

  

میلبورن(آئی این پی)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیووا نے سینئر کھلاڑیوں سے ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیووا نے سینئر کھلاڑیوں سے ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی کی مقبولیت کو ٹیسٹ کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔ایک انٹرویو میں سٹیووا نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کی مقبولیت اور پیسے کی ریل پیل سے ٹیسٹ کرکٹ پر اثر پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے مشہور کھلاڑی اپنے اپنے ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -