کپڑے اتار کر گراؤنڈ میں گھسنے والے آسٹریلوی شائق کو جیل کی سزا
پالے کیلی(اے این این) سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ایک آسٹریلوی شائق کپڑے اتار کر گراؤنڈ میں گھس گیا۔یہ واقعہ پہلے روز اس وقت پیش آیا جب بارش سے میچ رکا ہوا اورفیلڈ پر کورز موجود تھے، الیکس جیمز نامی شائق نے جب گراؤنڈ سے پہلے لگی جالی پھلانگی تو کپڑے پہنے ہوئے تھے مگر پھر برہنا ہوکر بھاگنا شروع کردیا، بڑی مشکل سے انھیں قابو کیا گیا، بعد ازاں اس حرکت پر انھیں 3 ہزار روپے جرمانہ کرنے کے ساتھ ایک ہفتے کے لیے جیل بھی بھیج دیا گیا۔