سابق اور موجودہ کرکٹرز ثقلین کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے

سابق اور موجودہ کرکٹرز ثقلین کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے

  

لندن(سپورٹس ڈیسک)سابق اور موجودہ کرکٹرز ثقلین مشتاق کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے۔سابق کرکٹرز کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کی کوچنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پربعض لوگوں کی جانب سے غدار قرار دیا جارہا ہے، شاہد آفریدی نے لوگوں سے کہا کہ وہ ثقلین مشتاق کا احترام کریں کیونکہ انھوں نے بطور کوچ اپنا کام کیا، ان کو غدار قرار دینا درست نہیں۔سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اولڈ ٹریفورڈ میں غلط شاٹ سلیکشن کی وجہ سے ہاری، اس کے ذمہ دار ثقلین نہیں ہیں۔ اظہر محمود نے ٹویٹر پر کہا کہ ثقلین پیشے کے اعتبار سے اب کوچ اور بدستور پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -