سٹار فٹبالر کرسٹینا رونالڈو کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 7.1ملین سے متجاوز

سٹار فٹبالر کرسٹینا رونالڈو کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 7.1ملین سے متجاوز

  

میڈرڈ(آن لائن ) سٹار فٹبالر کرسٹینا رونالڈو کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 7.1ملین (7کروڑ 10لاکھ) سے تجاوز کرگئی ۔سٹار فٹبالر کی گزشتہ دنوں لاس ویگاس میں کک باکسنگ فائٹر میگرے گورکے ساتھ تصویر کو 23لاکھ لوگوں نے لائق کیا جبکہ یورو کپ دو ہزار سولہ کی ٹرافی کے ہمراہ رونالڈو کی تصویر کو 37لاکھ سے زائد مداحوں نے لائق اور شیئر کیا جس میں رونالڈو کا کہنا تھا کہ اس ٹرافی کو جیتنے کا خواب ہمیشہ سے تھا ۔ انسٹا گرام پر رونالڈو کے بیٹے کرسٹینانو رونالڈو جونیئر کے ہمراہ گانا گاتے ہوئے اور بیک فلیپ کے ذریعے گول سکور کرنے کی پریکٹس کی ویڈیو کو 6کروڑ 3لاکھ لوگوں نے پسند کیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -