قوال امجد فرید صابری پر فائرنگ کرنیوالا مرکزی ملزم نعمان کراچی سے گرفتار ، تعلق سیاسی جماعت سے نکلا

قوال امجد فرید صابری پر فائرنگ کرنیوالا مرکزی ملزم نعمان کراچی سے گرفتار ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈ یسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قوال امجدفرید صابری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امجد فرید صابری کے قاتل کو کراچی سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت نعمان عرف بچہ کے نام سے ہوئی ہے جسے عمران صدیقی کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔نعمان عرف بچہ امجد فریدصابری کو قتل کرنے کیلئے تھائی لینڈ سے آیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرا ن صدیقی نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ امجد فرید صابری پر فائرنگ نعمان نے ہی کی تھی تاہم دونوں ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔یاد رہے کہ عمران صدیقی کو پولیس نے پہلے ہی امجد صابری قتل کیس میں حراست میں لیا ہوا ہے۔

قاتل گرفتار

مزید :

صفحہ اول -