قومی کرکٹ ٹیم کی سعید اجمل فاؤنڈیشن کے چیریٹی ڈنر میں شرکت

قومی کرکٹ ٹیم کی سعید اجمل فاؤنڈیشن کے چیریٹی ڈنر میں شرکت

  

مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک)مانچسٹر میں قومی کرکٹ ٹیم نے سعید اجمل اجمل فانڈیشن کے زیر اہتمام چیریٹی ڈنر میں شرکت کی ۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل بھی موجود تھے ۔ سعید اجمل فانڈیشن مانچسٹرمیں چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈنر میں قومی کرکٹ ٹیم نے بھی شرکت کی ۔ تقریب میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سابق کپتان عامر سہیل بھی شامل ہوئے ۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گفتگو کرتے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ ، بیٹنگ اور باؤلنگ تینوں شعبوں میں بہتری دکھائے گی ۔ پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا ٹیسٹ 3 اگست سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -