موت کی طرف بڑھتے ذوالفقار کو نئی زندگی مل گئی ، انڈونیشیا کی حکومت نے پھانسی پر عملدر آمد روک دیا

موت کی طرف بڑھتے ذوالفقار کو نئی زندگی مل گئی ، انڈونیشیا کی حکومت نے پھانسی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا میں منشیات کے جھوٹے الزام میں سزائے موت پانے والے پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیاہے اور ان کے کیس پر نظر ثانی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ ا نڈونیشیا کے صدر نے پاکستانی سفارتخانے کی درخواست پر ذوالفقار کے کیس پر نظر ثانی کا حکم دیدیا،کیس کے بارے میں مزید اطلاعات جلد مل جائیں گی،پاکستانی سفیر کی نجی ٹی وی سے گفتگو،پھانسی کی سزا روکے جانے کی اطلاعات پرذوالفقار کے اہل خانہ کامال روڈ پر جشن،بھنگڑے اور نعرے بازی،3نائیجرین باشندوں سمیت4افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ انڈونیشیاء میں موجود ذوالفقار علی کے دوست جمیل کاکہناتھا کہ پہلے انہیں اطلاع دی گئی کہ 14افراد کو سزائے موت دیدی گئی ہے اور ہم طوفانی بارش میں لاش لینے پہنچے تو وہاں آنے پر پتا چلا کہ سزائے موت پر عملدرآمد رو ک دیا گیاہے اور کیس پر نظر ثانی کی درخواست کو منظور کرلیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا نام بھی اہل خانہ میں لکھا ہواہے اس لیے انہیں اس تمام معلومات سے آگاہ کیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ آج سزائے موت صرف 4افراد کو دی گئی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -