چیف جسٹس نے کراچی بد امنی کیس کے بینچ سے علیحدگی اختیار کر لی

چیف جسٹس نے کراچی بد امنی کیس کے بینچ سے علیحدگی اختیار کر لی

  

 کراچی(آئی این پی) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی نے سوشل میڈیا پر اپنے اور اہل خانہ کے بارے میں پروپیگنڈے کے باعث خو د کو کراچی بد امنی کیس کے بینچ سے علیحدہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بد امنی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سمیت چار رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مہم کا معاملہ زیر غور آیا جس پر ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف چلنے والی خبروں پر وہ مناسب نہیں سمجھتے کہ وہ اس بینچ کا حصہ بنیں، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کواس بینچ سے الگ کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس

مزید :

صفحہ اول -