انٹرنیشنل چیمپئنز لیگ ، پی ایس جی نے ریال میڈرڈ کو ہرا دیا

انٹرنیشنل چیمپئنز لیگ ، پی ایس جی نے ریال میڈرڈ کو ہرا دیا

  

لندن (آئی این پی)برطانیہ میں جاری انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے میچ میں پی ایس جی نے ریال میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا ہے ۔ انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے میچ میں پیرس سینٹ جرمین اور ریال میڈرڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا ۔ پی ایس جی نے میچ کے آغاز سے ہی بہترین کھیل پیش کیا اور دوسرے منٹ میں پہلا گول سکور کر کے حریف ٹیم کو دبا کا شکار کر دیا ۔ اس کے بعد انہوں نے 35 ویں اور چالیسویں منٹ میں دو مزید شاندار گول داغ کر اپنی برتری تین صفر کر لی ۔ حریف ٹیم سخت محنت کے بعد دوسرے ہاف میں پنلٹی کک پر صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہو پائی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے تھامس دو گولز کیساتھ نمایاں رہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -