پاکستان اور بھارت کا غلطی سرحد سے پار کرنیوالوں کی واپسی یقینی بنانے پر اتفاق

پاکستان اور بھارت کا غلطی سرحد سے پار کرنیوالوں کی واپسی یقینی بنانے پر ...

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت نے دونوں ملکوں میں آنے جانے والے مسافروں کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے اور ایمرجنسی حالات میں سرحدی فورسز کے سربراہان کے ہاٹ لائن پر رابطے رکھنے پر اتفاق کرلیا۔پاک بھارت سرحدی فورسز کے مذاکرات میں طے پایا ہے کہ سرحدوں پر معمولی تنازعات مقامی کمانڈر ہی طے کریں گے۔ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے انٹیلی جنس شیئرنگ کی جائے گی۔ غیرقانونی بارڈر کراسنگ روکنے کے لئے مشترکہ پٹرولنگ ہو گی جبکہ دونوں ممالک کے سروے ڈیپارٹمنٹس کے نمائندے سرحد کی نشاندہی کرنیوالی برجیوں کا جائزہ لیں گے۔پاکستان کی طرف سے اجلاس کی میزبانی اور قیادت ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی کر رہے تھے جبکہ بھارت کے 23 رکنی وفد کی سربراہی ڈی جی بی ایس ایف کرشن کمار شرما کر رہے ہیں۔دونوں سرحدی فورسز کا آئندہ اجلاس نئی دہلی میں ہو گا۔

مزید :

صفحہ اول -