کشمیر کے حوالے سے فیس بک پوسٹ ہٹانے پر پاکستان کا انتظامیہ سے رابطے کا فیصلہ

کشمیر کے حوالے سے فیس بک پوسٹ ہٹانے پر پاکستان کا انتظامیہ سے رابطے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)فیس بک سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے جانے پر پاکستان نے فیس بک انتظامیہ سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی تصاویر اور پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی سازش میں فیس بک کے بھارتی ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ کشمیری حزب المجاہدین رہنما برہان مظفر وانی کی تصویر کے ساتھ حمزہ علی عباسی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اظہار خیال کیا تھا۔ جس کے بعد فیس بک نے حمزہ علی عباسی کی پوسٹ کو ڈیلیٹ اور اداکار کے بقول ان کے اکاؤنٹ کو کچھ وقت کے لیے معطل کردیا تھا۔

فیس بک

مزید :

صفحہ اول -