وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی ۔ جس میں پاکستان برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیر داخلہ چودھری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور سیکورٹی سمیت مختلف امور میں پاکستان برطانیہ تعاون پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ ملاقات میں جہلم میں برطانوی نژاد سامیہ کی ہلاکت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ہلاکت کے معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں واقع کی تہہ تک پہنچ کر انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔

وزیر داخلہ

مزید :

صفحہ اول -