بلوچستان،کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 3گرفتار،اسلحہ برآمد

بلوچستان،کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 3گرفتار،اسلحہ برآمد

  

کوئٹہ(اے این این) بلوچستان کے علاقے خضدار اور حب میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرسمیت 3 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے خضدار کے علاقے گدر سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں2مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔دریں اثناء حب میں سیکورٹی فورسز اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں اہم کمانڈر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا مزید کارروائی جاری ہے۔

مزید :

صفحہ اول -