وزیراعظم نوازشریف نے پسماندہ افراد کے ٹربیونل کی بحالی کا حکم دیدیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے پسماندہ افراد کے ٹربیونل کی بحالی کا حکم دیدیاہے اور ٹریبونل کو ختم کرنے کیلئے وزارت انسانی حقوق کی تجویز مسترد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ پسماندہ شہریوں کی دیکھ بھال حکومت کی اہم ترین ذمے داری ہے،ٹریبونل خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے،ٹریبونل کی بحالی حکومتی کوششوں میں معاون ثابت ہو گی۔ان کا کہناتھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد مزدوروں کی ذمے داری صوبوں کو منتقل ہو چکی،وفاقی حکومت مزدوروں کی بہبود کیلئے نگرانی کا کردار ترک نہیں کر سکتی،مزدوروں کے حقوق سے متعلق صوبائی کارکردگی کی نگرانی ہونی چاہیے