سامعہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، سابق شوہر ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر کے پولیس کے سامنے پیش ہو گیا

سامعہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، سابق شوہر ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (این این آئی) سامعہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ،سابق شوہر ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر کے پولیس کے پیش ہو گیا جہلم میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ سامعہ کے سابق شوہر شکیل ضمانت قبل از گرفتار کر وا لی ہے پولیس کے سامنے پیش ہو کر شامل تفتیش ہو گئے ہیں ۔ مقتولہ کے دوسرے شوہر مختار کاظم نے الزام لگایا کہ سامعہ کو لندن سے والد کی بیماری کے بہانے بلایا گیا تھا میری بیوی کے والد اور سابق سسرالیوں نے مل کر قتل کیا۔ سامعہ اپنے پہلے شوہر سے لندن میں خلع لے چکی تھی۔ واضح رہے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ کو 20 جولائی کو جہلم میں مبینہ طور پر قتل کیا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -