بچوں کے لاپتہ ہونے پر پنجاب کی خاموشی تشویشناک ہے ، بلاول بھٹو

بچوں کے لاپتہ ہونے پر پنجاب کی خاموشی تشویشناک ہے ، بلاول بھٹو

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لاہور سمیت پنجاب بھر سے بچوں کے لا پتہ ہونے کے واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں اضافہ اور پنجاب حکومت کی مجرمانہ خاموشی تشویشناک ہے۔ بلاول ہاوس سے جاری ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت والدین پر دباو ڈال کر چپ کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی ہر فورم پر ان واقعات کیخلاف آواز اٹھائے گی۔انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ دہشتگرد ان بچوں کی برین واشنگ سے ان کو خودکش بمبار بناسکتے ہیں

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -