کرنٹ سے جاں بحق افراد کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم ہاؤس ارسال

کرنٹ سے جاں بحق افراد کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم ہاؤس ارسال

  

لاہور(وقائع نگار)لیسکو حکام نے لاہورکے علاقے نشترکالونی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم ہاؤس کوبھجوا دی۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں متعلقہ ایکسین ظفر سلہری،ایس ڈی او شمیم گوہر اور لائن سپرنٹنڈنٹ محمد ثاقب کو ذمہ دارقرار دیتے ہوئے معطل کر دیا گیاہے،جبکہ تمام ایکسینز اور ایس ڈی اوز کو مراسلے کے ذریعے خبردار کر دیا گیاہے کہ ترسیلی نظام کو مزیدبہتر بنایاجائے۔انسانی جانوں کے ضیاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔چند دن پہلے نشترکالونی کے علاقے گلیکسو ٹاؤن میں بارش کے پانی میں بجلی کی تار ٹوٹ کرگرنے سے ایک خاتون سمیت2افراد نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی تھی،وزیراعظم محمد نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی۔

مزید :

علاقائی -