ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پی ایچ پی کا کنٹرول روم اور دیگر دفاتر کا دورہ

ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پی ایچ پی کا کنٹرول روم اور دیگر دفاتر کا دورہ

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ امجد جاوید سلیمی نے پی ایچ پی کے کنٹرول روم اور دیگر دفاتر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دفتر کی حالت، صفائی اور ریکارڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا اور نقائص کو دور کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شارٹ سرکٹ سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کی خصوصی ہدایت کی۔ کنٹرول روم کے معائنہ کے دوران انہوں نے وی سیٹ سسٹم کے ذریعے پٹرولنگ پوسٹ حافظ والا اور تری خیل ، میانوالی کو چیک کیا اور مجموعی ورکنگ کا جائزہ لیا۔

مزید :

علاقائی -