ٹریفک پولیس کا ون ویلرز اورکمسن ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

ٹریفک پولیس کا ون ویلرز اورکمسن ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

  

لاہور(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کے ون ویلرز اورکمسن ڈرائیورز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں گذشتہ 2روز میں 513موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کروائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی اور ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسکے خاتمے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔ سی ٹی او نے کہا کہ کمسن ڈرائیورز اور ون ویلنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کا جائزہ لینے کیلئے میں خود بھی وزٹ کروں گا۔انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ ون ویلرزاور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف جاری مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائیں، ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے جبکہ وارڈنزکمسن ڈرائیورز کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں تاہم شہریوں سے نرم رویہ رکھتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دیں ۔انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے روک کر انکی زندگی اور قوم کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔

مزید :

علاقائی -