گلبرگ ، ٹی سی ایس کے قریب کرنٹ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے

گلبرگ ، ٹی سی ایس کے قریب کرنٹ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) تھانہ گلبرگ کے علاقے میں بجلی کے کرنٹ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ گلبرگ میں واقع ٹی سی ایس کے دفتر کے قریب بجلی کے تاروں میں کرنٹ آگیا ۔ وہاں سے گزرنے والے دو افراد عثمان اور غلام نبی تاروں سے لگ کر زخمی ہوگئے۔ تاروں سے چھونے کے بعد دونوں افراد ایک جھٹکے سے دور جا گرے ،دونوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -