ریس کورس،پارکنگ میں کھڑی کارکاسائیڈمررچوری

ریس کورس،پارکنگ میں کھڑی کارکاسائیڈمررچوری

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے)سڑکوں اور گلیوں کے بعد اب پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے سائیڈ مرربھی چوری ہونے لگے۔کم سن بچوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر آنے والا شخص لینڈ مارک پلازہ کی پارکنگ سے کار کا سائیڈ مرر لے کر فرار ہوگیا۔پولیس کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پینٹ شرٹ میں ملبوس موٹرسائیکل سوار نامعلوم شخص دو کم سن بچوں کے ساتھ سیکورٹی گارڈ کو چکمہ دے کر لینڈ مارک پلازہ کی پارکنگ میں داخل ہوتا ہے۔ چور پہلے ہنڈا سٹی کار کی ریکی کرتا ہے اور پھر موقع ملتے ہی سائیڈ مرر اتار کر موٹرسائیکل پر فرار ہوجاتا ہے۔ سائیڈ مرر اتارنے کی کوشش کے دوران نامعلوم شخص ساتھ آنے والے بچے گاڑی کی طرف آتے ہیں تاہم چور انہیں واپس موٹرسائیکل کی طرف جانے کا کہتا ہے۔ گاڑی کے مالک ٹیپو نے ریس کورس پولیس کو سائیڈ مرر چوری کرنے کی اطلاع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -