سبزہ زار،محلہ دارکی خاتون ٹیچرکے گھرچوری کی کوشش،ملزم دھرلیاگیا

سبزہ زار،محلہ دارکی خاتون ٹیچرکے گھرچوری کی کوشش،ملزم دھرلیاگیا

  

لاہور(اپنے کر ائم رپو رٹر سے)سبزہ زار میں محلے کے اوبا ش کی سر کا ر ی ٹیچرکے گھر ڈ کیتی کی کو شش۔ خاتون کے چیخ پکا رپر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے تو اوبا ش کو پکڑ کر پو لیس کے حوالے کردیا ۔ پو لیس نے مبینہ رشوت لے کرملزم چھو ڑ دیا ۔ بیا یا گیا ہے کہ سبزہ زار کی ر ہا ئشی نسیم بی بی جو مقامی سرکا ر ی سکو ل میں ٹیچر ہے ۔ خاتون کے مطا بق گزشتہ روز محلہ دار اوباش اسد نسیم اس کے گھر میں رات کہ 3بچے دا خل ہو گیا اور قیمتی ساما ن لو ٹنے کی کو شش کی جس پر خاتون نے چیخ وپکا ر شروع کردی تو اہل علاقہ محلہ اکٹھے ہو گئے جس پر اہل محلہ نے ملزم اسد نسیم کو پکڑ کے پو لیس کے حوالے کیا ۔ پو لیس نے مبینہ رشوت لے کر ملزم کو چھوڑ د یا ۔ اس حوالے سے پو لیس کا کہنا ہے کہ رشوت والی با ت میں کو ئی صدا قت نہیں ہے دونو ں پا رٹیو ں کا آج ٹائم ہے اس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جا ئے گا ۔

مزید :

علاقائی -