مصطفی ٹا ؤ ن ، ایک گھر کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) مصطفی ٹا ؤ ن ملتان روڈ پر ایک گھر کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ منصورہ میں واقع ایک گھر کی چھت بارش کی وجہ سے بوسیدہ ہو چکی تھی۔ گزشتہ روز چھت ایک دھماکے کے ساتھ گر گئی،اس کے نیچے آکر دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہا ں حا لت تسلی بخش بتا ئی جا تی ہے ۔