پنجاب :520ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ،461شدید زخمی ہو گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز520ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں461 افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ172افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران2افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 261 ڈرائیور،11 کم عمرڈرائیور، 292 مسافر اور 82پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ107ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 117 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 43حادثات میں 55 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان38 حادثات میں 41 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل635متاثرین میں521مرد اور114خواتین شامل ہیں ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں422موٹر سائیکلز،77آٹو رکشے، 60 موٹر کاریں،29مسافربسیں،20ٹرک اور 75 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔